ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر جے ڈی لیڈر رگھوونش پرساد سنگھ نے دیا متنازعہ بیان، جے ڈی یو-بی جے پی پرلگایا نشانہ 

آر جے ڈی لیڈر رگھوونش پرساد سنگھ نے دیا متنازعہ بیان، جے ڈی یو-بی جے پی پرلگایا نشانہ 

Fri, 29 Dec 2017 22:04:45    S.O. News Service

پٹنہ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ نے متنازعہ بیان دیاہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یوجو چاہتی ہے کورٹ سے فیصلہ کروا لیتی ہے۔کورٹ،سی بی آئی اورای ڈی کے فیصلے کو پہلے سے کورٹ کی طرف سے اپوزیشن پارٹیوں کو لیک کئے جانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔رگھونش سنگھ نے کہا 2019 کے لوک سبھا سے پہلے ہی بہار کی حکومت گر جائے گی۔لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالے میں قصوروار ٹھہرائے جانے اور کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ بیان آیا ہے۔آر جے ڈی لیڈر مسلسل جارحانہ بیان بازی کر رہے ہیں اور اسی کڑی میں بہت متنازعہ بیان بھی سامنے آیا ہے۔تازہ معاملہ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے قومی نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ کا متنازعہ بیان ہے جس میں رگھونش پرساد سنگھ نے نہ صرف کورٹ کے فیصلے سے پہلے فیصلے کو عام کئے جانے کا سنگین الزام لگایا ہے بلکہ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ کورٹ بی جے پی اور جے ڈی یوکے مطابق فیصلہ دے۔حاجی پور میں کارکنوں سے ملنے پہنچے رگھونش پرساد سنگھ نے الزام لگایا کہ کورٹ کے فیصلے کے پہلے بی جے پی اور جے ڈی یولیڈروں تک فیصلہ لیک کیا جا رہا ہے۔رگھونش پرساد سنگھ نے عدالت سی بی آئی اور ای ڈی کے فیصلے کے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کو لیک کئے جانے کا سنگین الزام لگایا۔انہونے کہا کہ ان کے جو ترجمان لوگ ہیں وہ کورٹ کا فیصلے ( آئی ٹی ،ای ڈی اور سی بی آئی )سے پہلے بتانا شروع کردیتے ہیں بالکل اسی کے مطابق نتیجہ آتا ہے ، اس سے ہم کیا مطلب سمجھیں۔اس میں سب کی ملی بھگت ہے۔


Share: